Blog
???????? ??? ????? ????? ?????? ?? ???? ???? ???
|
![]() |
کھٹمنڈو : دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے دو پاکستانی بہن بھائی نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچ گئے۔
21 سالہ ثمینہ بیگ اور 29 سالہ مرزا علی اپنی مہم کا آغاز دیگر ہزاروں کوہ پیماؤں کے ہمراہ کریں گے جو اس چوٹی کو سر کرنے کی خواہش کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے نیپال پہنچ چکے ہیں۔
نیپال روانگی سے قبل ثمینہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ پیما ایک مشکل اور خطرناک کھیل ہے اس میں خواتین کم حصہ لیتی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں اس عالمی ایونٹ کو سر کرکے پاکستان کا نام روشن کروں گی، پاکستانی خواتین باہمت ہیں وہ مشکل کام کرنے سے نہیں گھبراتیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنا چاہتی ہوں